اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cease fire violation by Pakistan پاکستان نے ارینا سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی - آر ایس پورہ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

پاکستانی رینجرس نے آئی بی کے ساتھ رات تقریباً آٹھ بجے ارنیا علاقے میں بی ایس ایف کی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ شروع کی جس کا بی ایس ایف کے دستوں نے بھرپور جواب دیا۔

پاکستان نے ارینا سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
پاکستان نے ارینا سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 10:35 PM IST

Updated : Oct 26, 2023, 10:47 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے ارنیا سیکٹر کی تمام چھ سرحدی چوکیوں پر دونوں طرف سے فائرنگ ہو رہی ہے۔ عسکریت پسندوں کی دراندازی کے خدشے کے پیش نظر بارڈر سیکورٹی فورس پاکستانی رینجرز کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورس کی طرف سے ہائی ماسٹ لائٹ لگائی جا رہی ہے۔ پوری سرحد پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فوجی کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

بارڈر سیکورٹی فورس نے رہائشی علاقوں کی بجلی بند کرنے کا حکم دیا ہے اور لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کو کہا ہے۔ سرحد کے ساتھ واقع دیہاتوں میں گولیاں چلنا شروع ہو گئی ہیں اور سرحدی چوکی پر بڑی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔

اس وقت بھی فائرنگ کا تبادلہ دونوں طرف سے جاری ہے۔ آپ کو بتادیں کہ 17 اکتوبر کو بھی پاکستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ ارنیہ سیکٹر میں کی گئی جس میں دو بی ایس کے جوان زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پانچ درانداز ہلاک

پی آر او بی ایس ایف جموں نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ آج رات تقریباً آٹھ بجے پاک رینجرز نے ارنیا علاقے میں بی ایس ایف کی چوکیوں پر بلا وجہ فائرنگ شروع کر دی۔ جس کا بی ایس ایف کے جوانوں نے منہ توڑ جواب دیا۔ فائرنگ اب بھی جاری ہے۔

Last Updated : Oct 26, 2023, 10:47 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details