اردو

urdu

ETV Bharat / state

چیف آف ڈیفنس اسٹاف سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے جموں پہنچے

جنرل راوت نے بھارت میں عسکریت پسندی کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لئے ڈرون استعمال کرنے پر بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے جموں پہنچے
چیف آف ڈیفنس اسٹاف سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے جموں پہنچے

By

Published : Jul 15, 2021, 6:02 PM IST

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت جموں سیکٹر میں پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جموں پہنچے۔

جنرل راوت بدھ کی شام جموں پہنچے۔ یہ دورہ مبینہ عسکریت پسندوں کی جانب سے جموں کے ایئر بیس پر حملہ کرنے کے لئے ڈرون استعمال کرنے کے ہفتوں بعد کیا گیا۔ جنرل راوت نے بھارت میں عسکریت پسندی کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لئے ڈرون استعمال کرنے پر بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل جون میں بھی انہوں نے ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے علاقے میں مرکزی سیکٹر میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ فاروارڈ ایئریاز کا دورہ کیا تھا، جہاں انہیں علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے فورسز کی آپریشنل تیاری کے بارے میں جانکاری دی گئی تھی۔

دریں اثنا، آرمی چیف جنرل منوج مِکوند نروانے جمعرات کو آرٹلری کور کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لینے کے لئے راجستھان کے پوکھران کا دورہ پر پہنچے۔

وہ بوفورس اور دیسی ساختہ دھنش سمیت ہاوٹزارس کی فائرنگ کے مشقوں کا مشاہدہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Suspicious Drone: جموں کے فوجی ایئربیس کے نزدیک مشتبہ ڈرون کی پرواز

ABOUT THE AUTHOR

...view details