جموں: سیکورٹی منظر نامے کے مزید استحکام کو یقینی بنانے کے لئے صوبہ جموں کے 16 ریلوے اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ جموں میں فیروز پور ڈویژن کے تحت آنے والے 16 ریلوے اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کمیروں کی تنصیب کا کام محکمہ ریلوے کے نربھیا فنڈ کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا استعمال خواتین مسافروں پر خصوصی توجہ کے ساتھ ٹرینوں میں مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ سی سی ٹی وی کمیرے کٹھوعہ، وجے پور، باری برہمنا اور دیگر چھوٹے ریلوے اسٹیشنوں پر نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر تین اسٹیشنوں کے لئے ایک مشترکہ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کی خصوصی ٹیمیں پلیٹ فارموں پر ہو رہی تمام سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: Youth Injured While Installing CCTV فوج کے لیے کیمرے نصب کرنے کے دوران نوجوان زخمی