اردو

urdu

ETV Bharat / state

رشوت خوری کے الزام میں پاسپورٹ اسسٹنٹ گرفتار - ای ٹی وی بھارت

بتایا جاتا ہے کہ شکایت کنندہ نے جنوری 2020 میں پاسپورٹ کے لئے درخواست دی تھی اور علاقائی پاسپورٹ آفس جموں سے رابطہ کیا تھا۔ شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اسی وجہ سے پاسپورٹ کا اجراء زیر التوا ہے۔

رشوت مانگنے کے الزام میں پاسپورٹ اسسٹنٹ گرفتار
رشوت مانگنے کے الزام میں پاسپورٹ اسسٹنٹ گرفتار

By

Published : Apr 14, 2021, 7:12 AM IST

سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے منگل کے روز جموں کے علاقائی پاسپورٹ آفس میں ایک سینئر پاسپورٹ اسسٹنٹ کو ایک درخواست دہندہ سے 4000 روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک شکایت پر ایک مقدمہ درج کیا گیا جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ افسر نے شکایت کنندہ کے پاسپورٹ کے اجراء کے لئے رشوت مانگی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ شکایت کنندہ نے جنوری 2020 میں پاسپورٹ کے لئے درخواست دی تھی اور علاقائی پاسپورٹ آفس جموں سے رابطہ کیا تھا۔ شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اسی وجہ سے پاسپورٹ کا اجراء زیر التوا ہے۔

شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ وہ ایف آئی آر سے وابستہ کیس میں بری ہوچکا ہے۔

اس کے بعد شکایت کنندہ نے پاسپورٹ آفس جموں کا دورہ کیا اور پاسپورٹ کے سینئر معاون سے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر پاسپورٹ کے اجراء کے لئے 5 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی اور بات چیت کے بعد 4000 روپے قبول کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سی بی آئی نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔

اس سلسلہ میں جموں اور لکھنؤ میں ملزم کے رہائشی احاطے میں تلاشی بھی لی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details