جموں:جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے میران صاحب کے گرداوار کو 25 ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص نے سی بی آئی میں شکایت درج کی کہ میران صاحب جموں کا گرداروار اراضی کاغذات کے حصول کی خاطر پچاس ہزار روپیہ کا تقاضہ کر رہا ہے۔CBI Arrests Revenue Official While Taking Bribe
سی بی آئی ذرائع کے مطابق شکایت ملتے ہی اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ سی بی آئی نے ایک جال بچھایا جس دوران محکمہ مال کے آفیسر کو سائل سے 25 ہزار روپیہ کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔