جموں: سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے ہفتہ کے روز جموں میں ایک چیف ہارٹیکلچر آفیسر اور اس کے ساتھی کو مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے کی رشوت طلب کرنے اور قبول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ افسر کی شناخت سربجیت سنگھ اور اس کے ساتھی گوہر احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔
سی بی آئی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ سنگھ اور دیگر کے خلاف شکایت کنندہ کی پوسٹنگ اور پروموشن سمیت اس کے محکمانہ مسائل کو حل کرنے کے لیے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مرکزی ایجنسی نے جال بچھا کر افسر کو شکایت کنندہ سے رشوت مانگتے اور وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ دونوں ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا گیا۔ تلاشی کے دوران 3.5 لاکھ روپے نقد اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے۔ ملزم کو ہفتہ کو جموں کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔