اردو

urdu

By

Published : Jul 8, 2021, 1:07 PM IST

ETV Bharat / state

اکھنور میں پولیس چوکی پر پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف کیس درج

ایس ڈی پی او اکھنور ورن جندیل نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دو بھائیوں کے درمیان زمین تنازعہ چل رہا تھا اور معاملہ عدالت میں تھا۔

اکھنور میں پولیس چوکی پر پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج
اکھنور میں پولیس چوکی پر پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

پولیس نے جموں شہر کے سرحدی علاقہ اکھنور میں پرگوال پولیس چوکی پر پتھر بازی کرنے کے پاداش میں قریب نصف درجن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ایس ڈی پی او اکھنور ورن جندیل نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دو بھائیوں کے درمیان زمین تنازعہ چل رہا تھا اور معاملہ عدالت میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے ایک فریق کو ضمانت دی جس پر دوسرا فریق ناراض ہوا اور پولیس پر مخالف فریق کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ناراض فریق نے بدھ کی شام دیر گئے احتجاج درج کیا اور پرگوال پولیس چوکی پر پتھر بازی کی۔

موصوف ایس ڈی پی او نے کہا کہ ایک بھائی نے خود ہی اپنے آپ کو پیٹا اور الزام پولیس پر لگادیا۔ انہوں نے کہا کہ ناراض فریق نے اپنے گاؤں کے کچھ افراد کو لےکر پولیس چوکی کے سامنے احتجاج کیا اور پتھر بازی کی جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پتھر بازی کرنے والوں کی شناخت ہوچکی ہے اور ان کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details