نوبل کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متعلق روزانہ بلٹین کے مطابق 3061 افراد کو گھروں میں کورنٹائین میں رکھا گیا ہے جبکہ 80 افراد کو ہسپتالوں میں کورنٹائین کیا گیا ہے۔ 1477 افراد کو گھروں میں نگرانی پر رکھا گیا ہے جبکہ 506 افراد نے 18 روزہ نگرانی مدت پوری کر لی ہے۔
کورونا وائیرس سے متعلق اپڈیٹ بلٹین میں مزید کہا گیا ہے کہ 326 نمونوں کو ٹیسٹنگ کیلئے بھیج دیا گیا ہے جن میں سے 294 کو منفی پایا گیا ہے اور 25 مارچ 2020 تک 21 رپورٹ آنا باقی ہیں۔ ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وزیر اعظم کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں جنہوں نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کیلئے پورے ملک میں اگلے 21 دنوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی ہدایت دی ہے تا کہ اس وائرس کی ترسیل سے متعلق چین کو توڑا جا سکے۔ اس تناظر میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور حکومت کی طرف سے لاگو کئے گئے لاک ڈاؤن کو سنجیدگی کے ساتھ لیں۔
پلیٹن میں کہا گیا ہے کہ کچھ لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مختلف ممالک کے تجربات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سماجی دوریوں اور دیگر اقدامات کی عمل آوری پر زور دیا گیا ہے تا کہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لوگ کسی بھی مدد کے لئے قومی ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں اس ٹول فری نمبر پر کورونا وائرس سے متعلق کوئی بھی جانکاری حاصل کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح جموں کشمیر کے لوگ ہیلپ لائن نمبرات 0191-2549676 ( یوٹی سطح )، 0191-2520982، 0191-2674444، 0191-2674115 ( برائے جموں صوبہ )، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( برائے کشمیر صوبہ ) پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
سماجی دوریوں کے اقدامات کی عمل آوری کے حوالے سے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 اور متاثرہ لوگوں سے بچاؤ کے لئے سماجی دوری برقرار رکھنا ضروری ہے۔ دیگر اقدامات میں بھیڑ بھاڑ سے دور رہنا، بڑے بڑے اجتماعات سے اجتناب کرنا اور 6 فُٹ سے دو میٹر تک دوری برقرار رکھنا جیسے اقدامات شامل ہیں۔ تاہم ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں۔
عوام سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال نہ کریں۔ لوگوں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ بھیڑ بھاڑ والے مقامات اور بڑے اجتماعات سے دور رہیں اور عوامی مقامات پر نہ تھوکیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے بنیادی اقدامات کو اپنانے کے ساتھ ساتھ بار بار صابن اور پانی کے ساتھ اپنے ہاتھ دھوئیں اور کھانستے یا چھینکتے وقت اپنے منہ کو رومال سے ڈھانپ لیں۔ لوگوں کو صلح دی گئی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی گئی ایڈوائزریز پر من و عن عمل کریں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے روزانہ میڈیا بلٹینوں میں دی گئی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔ علاوہ ازیں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ افواہیں پھیلانے سے احتراض کریں اور کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں۔