جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں تعینات بی ایس ایف کے ایک جوان نے اپنی ہی رائفل سے خود کشی کی کوشش کی۔
بی ایس ایف جوان کی خودکشی کی کوشش ذرائع کے مطابق، پی کے داس نامی 168 بٹالین بی ایس ایف کا جوان پونچھ کے مینڈھر میں تعینات تھا، جہاں اس نے اپنی ہی رائفل سے خود کشی کی کوشش کی، فوری طور پر جوان کو ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا۔
اس حوالے سے بی ایم او مینڈھر نے بتایا کہ' سب سے پہلے متاثرہ جوان کے زخم سے خون کو روکنے کی کوشش کی گئی، تاکہ جانے کا خطرہ نہ ہو۔ پھر اس کے بعد جوان کو جموں آرمی ہسپتال ادھمپور میں منتقل کیا گیا۔
اس تعلق سے بی ایم او مینڈھر نے امید ظاہر کی ہے کہ جوان کی جان بچ سکتی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد یہ پتہ لگایا جاسکے گا کہ گولی لگنے کا اصل معاملہ کیا تھا