بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر منگل کو جموں کے مضافاتی علاقہ سچیت گڑھ میں بین الاقوامی سرحد کی اوکٹرائی پوسٹ کے نزدیک 135 فٹ اونچے پول پر ترنگا لہرایا ہے۔
135 فٹ اونچا یہ پول اس جگہ پر نصب کیا گیا ہے جہاں سے بین الاقوامی سرحد کی باڑ محض ایک سو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ آئی جی بی ایس ایف جموں این ایس جموال کے مطابق پول پر لہرایا جانے والا ترنگا نہ صرف جموں بلکہ پاکستان سے بھی نظر آئے گا۔