جموں:جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی بی ایس ایف جموں فرنٹیئر ڈی کے بورا نے کہا کہ جیسے جیسے ڈرون دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ان سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی فروسز نے مختلف طریقے اپنا کر ان سے نمٹنے کی کوشش کی۔ بی ایس ایف کے پاس بہت سارے وسائل موجود ہے جس سے ڈرون کی کوششون کو ناکام بنائے جائے۔ Drone Activity In IB And LOC
انہوں نے کہا ماضی کے واقعات سے بی ایس ایف نے بہت کچھ سیکھا، جس کی وجہ سے جموں خطے میں ڈرون کی سرگرمیاں کافی حد تک کم ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی بی ایس ایف تقریباً ہر ہفتے ڈرون مار گراتی ہے اس سے پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم خطرے کے بارے میں بہت چوکس ہیں اور ہم اس سے نمٹنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ آنے والے برسوں میں ہم اس سے پوری طرح نمٹ سکیں گے۔