ڈوگری ادب کو بلندیوں کی طرف لے جانے کے لیے جموں میں 'ماں دا قرض' کے نام سے ایک کتاب شائع کی گئی، مصنف سدرشن کمار شرما نے تقریباً 35 نظمیں اس کتاب میں لکھی ہیں۔
ماں دا قرض کتاب کو سرو بھاشا ٹرسٹ نئی دہلی کی جانب سے شائع کیا گیا ہے، 104 صفحات پر مبنی اس کتاب نے ڈوگری ادب کو مزید فروغ دی ہے۔
جموں میں بک لانچ کے دوران متعدد اعلی شخصیات موجود تھیں، جن میں ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیش ٹریننگ، جموں کے 'ایچ اور ڈی' این پی سنگھ مہمان خصوصی رہے۔
این پی سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سدرشن کمار نے اعلی معیار کی کتاب لکھ کر ڈوگری ادب میں نادر کامیابی حاصل کی ہے۔