جموں: ’’کشمیر فائلز فلم کو پروپیگنڈہ قرار دینے والی کانگریس اور نیشنل کانفرنس جیسی سیاسی جماعتیں در اصل اپنے کالے کرتوت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کشمیر فائلز یا بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنانے والی نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اپنے دور اقتدار میں اپنے ہی لوگوں پر پیلٹ گن چلا کر انہیں اندھا کر دیا۔ دودھ اور ٹافی والا ریمارکس بھی ان لوگوں کا تاریخی جملہ ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان اعلیٰ ابھیجیت سنگھ جسروٹیہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ BJP leader on Kashmir Files Vulgar Remarks
یاد رہے کہ چند روز قبل گوا میں منعقدہ بین الاقوامی فلم میلے کی تقریب کے آخری روز ’’کشمیر فائلز‘‘ فلم پھر ایک بار سرخیوں میں آئی جب فلم جیوری کے سربراہ اور اسرائیلی فلم ساز نداو لپیڈ نے ’’کشمیر فائلز‘‘ کو ’’واہیات اور پروپیگنڈہ‘‘ فلم قرار دیا۔ ان کے اس تبصرہ کے بعد شدید ردعمل ظاہر ہوا، اسرائیل کے سفیر نے اسے ’’شرمناک‘‘ قرار دیا اور فلم ساز کے تبصرے کے لیے انڈیا سے معذرت بھی کی ہے۔ وہیں، کانگریس، نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ ’’بی جے پی نے بین الاقوامی سطح پر بھارت کو بدنام کرنے کے لیے ’کشمیر فائلز‘ کے ذریعے ایک سنہرا موقع فراہم کیا ہے۔‘‘ BJP on Congress NC and PDP