کانگریس بھارت جوڑو یاترا سے ملک کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کر رہی ہیں، بی جے پی جموں:بھارتیہ جنتا پارٹی جموں کشمیر کے ترجمان ابھیجیت سنگھ جسروٹیہ نے بھارت جوڑو یاترا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے لیڈر اور راہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن ملک مخالف ذہنیت کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ یاترا ملک کو متحد کرنے کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پنڈت جواہر لال نہرو ہی تھے،جنہوں نے کشمیر کو تقسیم کیا اور آج یہ بھارت جوڑو کی بات کر رہے ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی ترجمان نے کہا کہ یہ یاترا کنیا کماری سے شروع ہو کر جموں پہنچ گئی ہے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو جموں کشمیر میں کانگریس کے وقت 1987 کے انتخابات سے متعلق مختلف سوالوں کا جواب دینا چاہیے، جس سے یہاں کے حلات خراب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس یاترا کا نام ”بدعنوانی جوڑو یاترا“ ہونا چاہیے، کیونکہ کانگریس کے دور میں جموں و کشمیر میں سنہ 1987 انتخابات میں دھندلیاں ہوئی جس کی وجہ سے یہاں ملیٹینسی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس اب بھارت جوڑو یاترا سے ملک کو بین لاقوامی سطح پر بدنام کر رہی ہیں جبکہ کانگریس نے جموں کشمیر میں نفرتوں کو فروغ دیا ہیں۔
وہیں آج بھارت جوڑو یاترا کو کانگریس پارٹی کے لیے زندگی بچانے والا قرار دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ یاترا پارٹی کو ایک نئے اوتار میں لائے گی۔انہوں نے ضلع کٹھوعہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جس طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی اس یاترا پر تنقید کررہی ہے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکمران پارٹی اس سے پریشان ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:Bharat Jodo Yatra In Jammu جموں و کشمیر کو یوٹی بنانے پر کانگریس مکمل خلاف ہے، جے رام رمیش
انہوں نے کہا کہ کانگریس سب سے پرانی پارٹی ہے اور اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود بی ہر محلے، قصبہ اور گاؤں میں موجود ہے۔ بھارت جوڑو یاترا پر بی جے پی کی تنقید پر انہوں نے کہا یہ بھارت جوڑو یاترا ہے۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ بی جے پی کیا کہہ رہی ہے۔ میری توجہ بھارت جوڑو یاترا پر ہے۔