جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، روزانہ چار ہزار سے زائد مثبت کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ جموں کشمیر انتظامیہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پورے طور پر تیار ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے۔ وہیں چند سیاسی جماعتوں کی طرف سے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ناقص انتظامات پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
بی جے پی کے صدر رویندر رینا کا دورہ ہسپتال اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے جموں و کشمیر کے بی جے پی کے صدر رویندر رینا سے جموں کے سپر اسپسلٹی ہسپتال کے دورہ کرنے کے دوران خاص بات چیت کی۔
بی جے پی (جموں کشمیر) کے صدر رویندر رینا نے دعویٰ کیا کہ 'جموں کشمیر انتظامیہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور بی جے پی کے لیڈران و کارکنان اس وقت عوام کی خدمت کرنے میں مشغول ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کے لیڈران مسلسل جموں کشمیر کے ہسپتالوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں خاص کر ان لوگوں کی مدد کی جارہی ہے جو اس وقت ہسپتالوں میں ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے کارکنان ہر ضلع میں عوام کی خدمت کرنے میں مشغول ہیں۔
ہسپتالوں کے سیاسی دورہ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام کو بچانے کے لئے ہم سیاست کریں گے اور یہ ہمارا حق ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پذیر ہونے پر مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔
راویندر رینا کے ہسپتالوں کے دورہ کو کانگریس نے سیاسی دورہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے اب ہسپتالوں کا دورہ کر کے اپنی غلطیاں چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔
بتادیں کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں جموں کشمیر میں 65 افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں مثبت معاملوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج 4 ہزار 352 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مہلک بیماری سے 3 ہزار 537 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔