فائر اینڈ ایمرجنسی سروس میں ناکام ہوئے امیدوار جموں میں احتجاج کر رہے ہیں وہی ان کی حمایت میں بیشتر سیاسی جماعتوں نے بھی احتجاج کیا۔ جموں علاقے سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کا ماننا ہے کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، جبکہ وہ اس کے اہل نہیں تھے وہی ڈوگرہ فرنٹ، شیوسینا، بجرنگ دل، نیشنل پھنترز پارٹی ان کی حمایت میں ہیں۔
مظاہرین الزام عائد کرتے ہیں کہ ان امتحانات اور نتائج میں بے ضابطگیاں ہوئیں اور اصل و قابل امیدواروں کے بجائے منظور نظر افراد کو فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بہارت کے نمائندے نے بی جے پی کے سینئر رہنما و سابق ڈپٹی چیف منسٹر کویندر گپتا سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ 'جس طرح سے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے محکمہ نے فہرست نکالا اسے تشویش پایا جا رہا ہیں لہذا میں سرکار سے اپیل کرتا ہوں کہ اس فہرست کو کالعدم قرار دیا جائے تاکہ نوجوانوں کے خدشات کو دور کیا جائے۔ انہوں کہا کہ بی جے پی کھبی بھی غلط فیصلوں کا ساتھ نہیں دے گی اور بی جے پی ہمیشہ حق کا ساتھ دے گا۔