اردو

urdu

ETV Bharat / state

برڈ فلو: جموں و کشمیر میں پولٹری کی درآمد پر پابندی میں مزید توسیع - محکمہ پشو پالن کے پرنسپل سیکرٹری

انتظامیہ نے پولٹری کی دآرمد پر دو ہفتے قبل پاپندی عائد کی تھی اور آج مزید چار روز کی توسیع کی گئی ہے۔

bird flubird flu
bird flu

By

Published : Jan 15, 2021, 10:15 AM IST

Updated : Jan 15, 2021, 10:26 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے برڈ فلو کے پیش نظر خطے میں پولٹری کی درآمد پر پابندی میں مزید توسیع کا اعلان کیا ہے۔ پولٹری کی درآمد پر 18 جنوری تک پابندی عائد کر دی گئی ہے

محکمہ پشو پالن کے پرنسپل سیکرٹری نوین چودھری نے اس سلسلے میں ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ جس میں یہ ہدایت دی گئی ہے کہ 18 جنوری تک پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے پولٹری کی دآرمد پر دو ہفتے قبل پاپندی عائد کی تھی اور آج مزید چار روز کی توسیع کی گئی ہے۔ اتر پردیش، کیرالہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ اور گجرات میں اب تک ایویئن انفلوئنزا (برڈ فلو) کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر: 7 ماہ بعد کورونا متاثرین کی تعداد 100سے کم

تاہم جموں وکشمیر میں اگرچہ چند مقامات پر پرندوں کی اموات ہوئی ہے، لیکن انتظامیہ نے برڈ فلو کے معاملے کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔

Last Updated : Jan 15, 2021, 10:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details