اردو

urdu

ETV Bharat / state

عسکریت پسندوں کی معاونت کے سلسلے میں بہار کا رہائشی گرفتار - etv bharat

جموں پولیس کے انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ نے کہا کہ جاوید عالم انصاری نے لشکر مصطفیٰ کمانڈر کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کیا۔

عسکریت پسندوں کی معاونت کے سلسلے میں بہار کا رہائشی گرفتار
عسکریت پسندوں کی معاونت کے سلسلے میں بہار کا رہائشی گرفتار

By

Published : Feb 21, 2021, 10:49 AM IST

پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ بہار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو عسکری تنظیم لشکر مصطفیٰ (ایل ایم) کے کمانڈر ہدایت اللہ ملک سے مبینہ تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

شوپیاں کے رہائشی ملک کو 6 فروری کو جموں کے کنجوانی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

جموں پولیس کے انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ نے بتایا کہ جاوید عالم انصاری کو گرفتار شدہ ایل ایم کمانڈر ہدایت اللہ ملک کو اسلحہ کی فراہمی کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی اسکارڈ (اے ٹی ایس) پٹنہ کی مدد سے چھپرا - بہار سے گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاری نے لشکر مصطفیٰ کمانڈر کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کیا۔

انصاری کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details