اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bicycle Sharing System in Jammu: جموں اسمارٹ سٹی کے تحت پبلک سائیکل شیئرنگ سسٹم کا قیام

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کئی علاقوں میں سائیکل سلاٹ نصب کیے گئے ہیں۔ ان سائیکل اسٹینڈ سے لوگ بار کوڈ کے ذریعے فیس ادا کرکے سائیکل کو سواری کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔Bicycle Sharing System in Jammu

bicycle-sharing-system-in-jammu-evokes-overwhelming-response
جموں اسمارٹ سٹی کے تحت پبلک سائیکل شیئرنگ سسٹم کا قیام

By

Published : Jul 12, 2022, 7:29 PM IST

Updated : Jul 12, 2022, 8:38 PM IST

جموں: سرکار کی جانب سے جموں اور سرینگر شہروں کو اسمارٹ سٹی بنانے کی شروعات جموں شہر میں کی گئی،جہاں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جموں کے کئی علاقوں میں سائیکل سلاٹ نصب کیے گئے ہیں جہاں اب لوگ سائیکل کو بار کوڈ کے ذریعے فیس ادا کرکے سواری کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ وہیں جموں اسمارٹ سٹی کے دیگر پروجیکٹوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔Bicycle Sharing System in Jammu

جموں اسمارٹ سٹی کے تحت پبلک سائیکل شیئرنگ سسٹم کا قیام

جموں اسمارٹ سٹی کے پہلے مرحلے میں جموں شہر میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت مسافروں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے سائیکل سروس کا انتظام کیا گیا جس پر عام لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ جموں یونیورسٹی کے ایک طالب علم مبشر حسین نے جموں یونیورسٹی کے احاطے میں سائیکل سواری کے دوران ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کے پاس اسکوٹر یا گاڑی نہیں ہیں تاہم اب سائیکل دستیاب ہونے سے انہیں یونیورسٹی آنے جانے میں آسانی ہوگی۔

جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر سست رفتاری سے کام ہونے پر مقامی لوگ جموں میونسپل کارپوریشن سے نالاں ہیں۔ وجے کمار نامی ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سٹی کا خواب اب وقت کے ساتھ ساتھ ایک کھوکھلا دعویٰ ثابت ہورہا ہے۔

وہیں اور ایک مقامی باشندے نے کہا کہ جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ میں کئی عرصہ سے کوئی پیش رفت ہی نہیں ہو رہی ہے ۔انہوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پروجیکٹوں کو جلدازجلد مکمل کیا جائے۔


جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے ڈپٹی چیف ایگزیکیٹو افسر اور جوائنٹ کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن حتیس گھپتا نے بتایا کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جموں شہر میں 350 سائیکلوں کو عوام کے نام کردیا گیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سروس کے لیے شہر کے مختلف مقامات میں 120 سائیکل اسٹینڈس بنائے جا رہے ہیں۔

موصوف افسر نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے پہلے ہی ٹینڈرس جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت جموں شہر کے بالائی علاقوں کا سفر کرنے کے لیے آٹھ سو سائیکل جن میں 80 برقی سائیکل ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سائیکل اسٹینڈ کے قیام سے نوجوان کا بڑا تعاون ملنا شروع ہوچکا ہیں اور جلد ہی لوگوں کو اسمارٹ سٹی میں میسر ہونے والی سہولتیں دستیاب کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:

Dilapidated Roads in Smart City Srinagar: سمارٹ سٹی کہلانے والے شہر سرینگر کی سڑکیں خستہ حال

واضح رہے کہ اسمارٹ سٹیز مشن کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 جون 2015 کو ملک بھر میں 100 اسمارٹ شہروں کی ترقی کے لیے کیا تھا۔اس مشن سے شہروں کی تجدید کاری کی جائے گی۔

Last Updated : Jul 12, 2022, 8:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details