بلونت سنگھ مانکوٹیا نے 10 فروری کو پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد آج بھیم سنگھ کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 79 سالہ پارٹی کے بانی بھیم سنگھ مارچ 2023 تک صدر رہیں گے۔
بھیم سنگھ نے بطور پارٹی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا کہ میں پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے تمام ممبران سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پارٹی میں دوبارہ سے جوائن کریں تاکہ ذات پات، مذہب کو بالائے طاق پر رکھ کر حق اور انصاف، مساوات کے لیے متحدہ طور پر لڑیں۔