اردو

urdu

ETV Bharat / state

پینتھرز پارٹی کے رہنما بھیم سنگھ کی سکیورٹی واپس

جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے رہنما پروفیسر بھیم سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کے دوران انکی سیکورٹی کم کردی گئی ہے تاکہ انکی نقل و حرکت محدود ہوجائے۔

بھیم سنگھ

By

Published : Apr 1, 2019, 9:00 PM IST

جموں میں پارٹی دفتر پر بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ عین الیکشن کے موقعے پر انکی بلٹ پروپ گاڑی واپس لی گئی ہے اور اسکے بدلے انہیں ایک پرانے ماڈل کی ایمباسڈر کار دی گئی ہے۔

بھیم سنگھ

بھیم سنگھ جموں پونچھ پارلیمانی حلقے سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ وہ ماضی میں ریاستی قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے ہیں جسکی وجہ سے انہیں حکومت نے سیکورٹی فراہم کی ہے۔

انہوں نے اے ڈی جی پی سیکورٹی منیر خان پر انکی زیڈ سیکورٹی واپس لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انکی بیلٹ پروف گاڑی کو بھی واپس لے کر ایک ٹوٹی پھوٹی 2008 ماڈل کی ایک ایمبیسڈر گاڑی سے بدلا گیا ہے، جو راجوری۔پونچھ نہیں جا سکتی ہے۔

انہوں نے چیف الیکشن کمیشن کو اس بارے میں ایک مکتوب روانہ کیا ہے، جس میں انہوں نے شکایت کی ہے کہ انکے ایک اسکارٹ کو پارلیمانی انتخاب شروع ہونے سے قبل ہی واپس لیا گیا ہے۔

مکتوب میں انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے یہ مسئلہ اے ڈی جی پی سیکورٹی کے ساتھ اٹھایا، تو انہوں نے انکے دوسرے اسکارٹ کو بھی واپس لینے کی دھمکی دی ہے۔

بھیم سنگھ نے لزام لگایا ہے کہ اے ڈی جی پی نے انہیں مناسب سیکورٹی فراہم کرنے سے بھی انکار کیا ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر انہیں معقول سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی تو وہ ایمبیسڈر کار اور سیکورٹی پولیس جیپ کو بھی واپس کریں گے۔ انہوں نے چیف الیکشن کمیشن اور وزیر اعظم سے بھی اس سلسلہ میں تحریری شکایت درج کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details