جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خدشات کے پیش نظر جموں کشمیر کے سب سے بڑے زچہ بچہ ہسپتال۔ مہاراجہ گلاب سنگھ ہسپتال شالامار جموں نے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے چار سو بستروں پر مشتمل صلاحیت والے دو وارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں ہنگامہ حالات کا مقابلہ کیا جائے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔'
تیسری لہر کے خدشات کے درمیان تیاریان شروع - ہمیں تیسری لہر کے لیے تیار رہنا چاہئے
عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خدشات کے پیش نظر جموں کشمیر میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دو وارڈ قائم کیا گیا ہے، تاکہ ہنگامی حالات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
before third wave of covid preparation is going on
انہوں نے کہاکہ تیسری لہر میں بچھے متاثر ہوسکتے ہیں اور ہمیں تیسری لہر کے لیے تیار رہنا چاہئے، تاکہ اب بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچاسکے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کے کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جبکہ ماہرین کاکہنا ہے کہ خطہ میں کووڈ ٹیسٹنگ میں کمی لائی گئی ہے، جس سے کورونا کیسز میں معمولی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ تاہم اموات کا سلسلہ جاری ہے۔
TAGGED:
covid third wave preparation