جموں:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بینک آف انڈیا (بی او آئی) کی بینک فراڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جموں و کشمیر کے سات تاجروں، اداروں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ED on Money Laundering Case
چارج شیٹ میں جن لوگوں کا نام لیا گیا ہے ان میں تین افراد اور چار ادارے شامل ہیں۔ افراد میں راج کمار گپتا، رادھیکا مہاجن اور رجت مہاجن جبکہ اداروں میں جہلم انڈسٹریز، جہلم انفرا پروجیکٹس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، آئی ڈی سود اسپات پرائیویٹ لمیٹڈ اور نیو جموں فلور ملز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔ Bank of India Money Laundering Case