اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں مقیم ایک صنعتکار کے 20 کروڑ روپیے کے اثاثے منسلک - منسلک شدہ جائیداد

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ قرض فراڈ کیس کے سلسلے میں جموں و کشمیر میں مقیم ایک صنعت کار کے 20 کروڑ روپیے سے زائد اثاثے کو منسلک کر دیا ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Feb 12, 2021, 5:52 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی نے بینک آف انڈیا سے متعلق ایک مبینہ قرض فراڈ کیس میں جموں و کشمیر میں مقیم ایک صنعتکار کے 20 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک کردیئے ہیں۔

منسلک شدہ جائیداد راج کمار گپتا کے نام پر ہیں۔ جائیداد میں ضلع سانبہ کے کارتھولی گاؤں میں 44 کنال اور 10 مرلہ اراضی شامل ہے اور اس کی قیمت 7.59 کروڑ روپئے ہے اس کے علاوہ ضلع پلوامہ کے پانپور میں 491 کنال اور 16 مرلہ اراضی کو منسلک کیا ہے اور اس کی قیمت 12.66 کروڑ روپے ہے۔ ایجنسی کے مطابق 20.25 کروڑ روپیے کی کل املاک کو منسلک کیا گیا ہے۔

ای ڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بینک آف انڈیا سے چند کمپنیوں کے ذریعے سے نکالا گیا جن میں جہلم انفرا پروجیکٹس انڈیا پرائیوٹ لیمیٹد، جہلم انڈسٹریز اور آئی ڈی اسپت پرائیوٹ لیمیٹد شامل ہیں۔

بیان کے مطابق جہلم انفرا پروجیکٹس انڈیا پرائیویٹ لیمیٹد کے ذریعے 39.70 کروڑ روپے مختص کرایا گیا ہے۔ وہیں جہلم انڈسٹریز کے ذریعے 33.83 کروڑ روپئے اور آئی ڈی سوڈ اسپت پرائیوٹ لمیٹڈ کے ذریعے 18.10 کروڑ روپے مختص کرائے گئے ہیں۔

ای ڈی نے کہا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے 'کہ قرضوں کے کھاتوں سے 20.87 کروڑ روپئے کی نقد رقم نکالی گئی ہے۔ اس کے علاوہ راج کمار گپتا اور اس کے اہل خانہ کے اکاؤنٹس کے ذریعے 18.47 کروڑ روپیے نکالے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی کے ملازمین کے نام پر فرضی اکاؤنٹس بنا کر پیسے نکالے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details