جموں:جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کے روز مبینہ ہندو مخالف بیان کے خلاف ویشو ہند پریشد و بجرنگ دل نے احتجاج کیا۔ دراصل جمعرات کو خطہ جموں کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں نبی کریمﷺ کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کے خلاف لوگوں نے زور دار احتجاج کیا تھا وہیں احتجاج کے دوران ایک شخص نے متنازع بیان دیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی شروع ہوگئی اور انتظامیہ نے سختی کے ساتھ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا، تاہم جموں میں آج بجرنگ دل نے زور دار احتجاج کیا اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Bajrang Dal Protest in Jammu: جموں میں بجرنگ دل کا احتجاج
بجرنگ دل و ویشو ہند پریشد نے جمعرات کو دیے گئے ایک مبینہ ہندو مخالف بیان کے خلاف جموں میں احتجاج کیا۔ Rashtriya Bajrang Dal protests in Jammu against Bhaderwah hate speeches
جموں کشمیر بجرنگ دل کے صدر راکیش بجرنگی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندو مخالف بیان دینے والے شخص کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ورنہ امرناتھ یاترا ختم ہونے کے بعد بجرنگ دل سڑکوں پر آکر احتجاج کرے گا۔ واضح رہے کہ نبی کریمﷺ کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کے خلاف جمعرات کو ڈوڈہ بھدرواہ میں تشدد پھوٹ پڑا۔ جس کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:Kashmiri YouTuber DGP On Bhaderwah Curfew: بھدرواہ میں بحالیٔ امن کی کوششیں جاری، ڈی جی پی دلباغ سنگھ