جموں میں جمعرات کو راشٹریہ بجرنگ دل اور شیو سینا کے کارکنوں نے اس وقت احتجاجی مظاہرہ کیا جب پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی 'عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ' کی میٹنگ کے سلسلے میں جموں کے ہوائی اڈے پر اتریں۔
اس موقعہ پر دائیں بازو کے کارکنوں نے کالے جھنڈے لہرا کر محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج کیا۔ گپکار اعلامیہ کے میٹنگ کے سلسلے میں پی ڈی پی کی صدر جمعرات کی صبح جموں روانہ ہوئیں۔ جبکہ میٹنگ سنیچر کو نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہو رہی ہے۔ جوں ہی پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی جمعرات کو جموں پہنچی تو وہاں ایئرپورٹ کے باہر شیو سینا اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور انہیں کالے پرچم دکھائے۔ تاہم پولیس محبوبہ مفتی کو بحفاظت ایئرپورٹ سے باہر نکالا۔
یہ بھی پڑھیں: بھاگلپور: پانی کے لیے ترستے گنگا کنارے کے لوگ
خیال رہے کہ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ اور محبوبہ مفتی کے علاہ میٹنگ میں پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون اور سی پی آئی ایم کے سینیئر رہنما محمد یوسف تاریگامی بھی شامل ہو رہے ہیں۔