مرکز کے زیرانتظام جموں کشمیر میں گورنر انتظامیہ نے'بیک ٹو ولیج پروگرام' کے دوسرے مرحلے کی شروعات کی، جو 25 نومبر سے 30 نومبر تک چلے گا، اس میں دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کی شکایات کو حل کیا جا ئے گا۔
بیک ٹو ولیج پروگرام کا پہلا مرحلہ گورنر انتظامیہ نے 20 جون کو شروع کیا تھا جو کہ 27 جون کو اختتام پذیر ہوا تھا، تاہم آج جب دوسرے مرحلے کے تحت افسران ستواری بلوک کے مختلف پنچایت حلقوں میں پہنچے تو انہیں لوگوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔
ستواری بلاک کے نروال پنچایت میں لوگوں نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کا جو بھی کام ہے، وہ صرف ٹی وی یا اخباروں میں ہوتا ہیں نہ کہ زمینی سطح پر۔
نروال بالا کے پنچایت حلقے سے تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ دارا کمار نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'گذشتہ جو بیک ٹو ولیج پروگرام ہوا تھا اس میں ہم نے اپنے پنچایت حلقےکے تمام مسائل افسران کے سامنے رکھے تھے لیکن انہوں نے صرف سرکاری فائلوں میں درج کی، اس سے کوئی مسئلے کا حل نہیں ہوا۔