جموں:بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے جمعے کے روز کہا کہ غلام نبی آزاد کے چلے جانے کے بعد کانگریس کی کشتی پوری طرح سے ڈوب گئی اور یہ پارٹی اب ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ بی جے پی کے سینیئر لیڈر رویندر رینا نے غلام نبی آزاد کو ایک بہترین سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس سینیئر لیڈران کی عزت نہیں کرتی جس وجہ سے آزاد نے دلبرداشت ہو کر پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ Ravinder Raina on Azad's Resignation
آزاد کے استعفیٰ کے بعد کانگریس کی کشتی پوری طرح سے ڈوب گئی انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی صرف ایک خاندان کی پارٹی ہے۔ اس پارٹی میں نہرو اور گاندھی خاندان سے آنے والے لیڈران کی ہی عزت ہوتی ہے، باقی سینیئر لیڈران کی بے عزتی کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جاتا۔
رویندر رینا نے مزید بتایا کہ غلام نبی آزاد نے خون پسینہ ایک کرکے کانگریس کو پورے ملک میں آسمان کی بلندیوں تک پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔۔پچھلے تین برسوں سے غلام نبی آزاد کی بے عزتی ہو رہی تھی اور آج انہوں نے اس پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔Congress now sunken ship
مزید پڑھیں:Congress on Ghulam Nabi Azad غلام نبی آزاد کے استعفی پر کانگریس کے رہنماؤں کا رد عمل
رویندر رینا نے کہا کہ غلام نبی آزاد کی جانب سے کانگریس کو خیر باد کہنے کے بعد یہ پارٹی اب پوری طرح سے ڈوب چکی ہے۔کانگریس پارٹی ریمورٹ کنٹرول سے چلائی جارہی ہے اور اب یہ ختم ہونے کی کگار پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ جمعہ کو کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے کانگریس کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا۔ آزاد نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو اس سلسلے میں 5 صفحات پر مشتمل ایک مکتوب بھی بھیجا ہے۔ انہوں نے مکتوب میں کانگریس میں شامل ہونے سے لے کر چھوڑنے تک کے سفر کے بارے میں بتایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کانگریس کے موجودہ طریقۂ کار پر بھی تنقید کی ہے۔ Ghulam Nabi Azad resigns from all Congress posts
وہیں مبصرین کے مطابق آزاد کا یہ فیصلہ کانگریس کے لے ایک بڑا دھچکہ ہے۔ کانگریس میں لیڈرشپ کا ایک بڑا طبقہ گاندھی خاندان سے پارٹی کی قیادت چھڑوانے کی وکالت کرتا ہے تاکہ پارٹی میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا جاسکے۔ سونیا گاندھی نے حالیہ دنوں میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو پارٹی کی قیادت سنبھالنے کی دعوت دی ہے، تاہم گہلوت نے راہل گاندھی کو ہی صدر بنانے کی تجویز دی ہے۔ راہل گاندھی پارٹی کی قیادت سنبھالنے سے انکار کر چکے ہیں۔