جموں: جموں میں انتظامیہ کی جانب سے پشو پالن کے تکنیکی ورکشاپ کے موضوع پر ایک ورکشاپ / سیمنار کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں محکمہ زراعت کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری (اے سی ایس) اتل ڈلو، سکاسٹ جموں کے وائر چانسلر پروفیسر جے پی شرما سمیت مختلف محکمہ جات سے وابستہ افسران نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں اتل ڈلو نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ شعبہ پشو پالن میں بہتری اور کسانوں کی آمدن میں اضافہ کی غرض سے نیوزی لینڈ کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے جا رہی ہے۔ JK Sheep and Goat Husbandry MOU with New Zealand
Jammu Technical Workshop پشو پالن میں بہتری کے لیے نیوزی لینڈ کے ساتھ مفاہمت پر دستخط - MOU with New Zealand
مٹن کی پیداوار میں اضافہ اور پشو پالن کی صنعت کو فروغ دینے کے حوالہ سے یو ٹی جموں و کشمیر اور نیوزی لینڈ کے مابین مفاہمت پر دستخط۔Atal Dulloo Inaugurated Technical Workshop in Jammu
۱
ڈلو نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ماہرین کی مدد سے بھیڑ پالنے کے شعبہ میں جدید تکنیک متعارف کرائی جائے گی جس سے مٹن کی بنیادی سپلائی میں کافی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انسیمی نیشن وغیرہ جیسی تکنیک متعارف کرائی جائیں گی جس سے اس صنعت کو کافی فروغ ملے گا۔ انہوں نے اون کی پیداوار میں اضافہ کیے جانے پر بھی زور دیا۔ JK Admin MOU with New Zealand
مزید پڑھیں:جموں و کشمیر فائنانشل کمشنر ہیلتھ اٹل ڈلو سے خاص بات چیت