اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر میں جلد انتخابات کرائے جائیں' - دفعہ 35 اے اور 370 کی منسوخی

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں راجیہ سبھا کے ممبر نذیر احمد لاوے نے کہا کہ جلد اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔

'جموں و کشمیر میں جلد انتخابات کرائے جائیں'
'جموں و کشمیر میں جلد انتخابات کرائے جائیں'

By

Published : Jan 11, 2021, 6:55 PM IST

راجیہ سبھا ممبر نذیر احمد لاوے نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کی آواز کو بحال کرنے کے لیے یہاں انتخابات منعقد کرانا بے حد ضروری ہے۔

'جموں و کشمیر میں جلد انتخابات کرائے جائیں'

راجیہ سبھا ممبر نذیر احمد لاوے کی راجیہ سبھا سے رکنیت فروری 2021 میں ختم ہو رہی ہے۔

راجیہ سبھا کے ممبر نذیر احمد لاوے نے کہا کہ یہ بد قسمتی ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی موجود نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی آواز اب راجیہ سبھا میں نہیں سنائی دے گی، کیونکہ اب راجیہ سبھا میں جموں کشمیر کے چار ممبر پارلیمنٹ کا وقت پورا ہوا چاہتا ہے۔

اب جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی آواز، بے روزگاروں کی آواز کون راجیہ سبھا میں اٹھائے گا یہ بد قسمتی کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 35 اے اور 370 کی منسوخی کے دن پارلیمان میں اس کی مخالفت کی تھی جو کہ جموں و کشمیر کے عوام کی نمائندگی میں تھی۔

انہوں نے مرکزی سرکار سے اپیل کی کہ جموں و کشمیر میں جلد از جلد اسمبلی کے انتخابات منعقد کرائے جائیں تاکہ یہاں سے راجیہ سبھا تک لوگوں کی آواز پہنچے۔

مزید پڑھیں:سوشل میڈیا پر ان فن پاروں کی خوب پذیرائی

پی ڈی پی سے کنارہ کشی کرنے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فی الحال وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا وہ اس پارٹی میں جانے کی کوشش کریں گے، جس سے جموں و کشمیر کی عوام کو فائدہ پہنچے۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا کے ممبرز میں کانگرس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا میں جزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد، پی ڈی پی کے فیاض میر، نذیر احمد لاوے اور بی جے پی کے شمشیر سنگھ منہاس شامل ہیں، جن کی پارلیمان میں مدت کار 15 فروری2021 کو ختم ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details