جموں:بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترن چھوگ نے جمعے کے روز کہا کہ جموں وکشمیر میں بہت جلد اسمبلی چناو ہونگے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بھاجپا اگلی سرکار بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔Bjp Will Form Next Govt in J&k
قومی جنرل سیکریٹری ترن چھوگ نے کہا کہ بھاجپا جموں وکشمیر میں جلد چناو کرانے کے حق میں ہے اور اس ضمن میں بی جے پی نے سبھی کانٹوں کو دور کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ووٹنگ فہرستوں پر اعتراضات کی خاطر سیاسی پارٹیوں کو اپنی آراء پیش کرنے کے بارے میں آگاہ کریں گے اور اُس کے بعد کسی بھی وقت چناو ہونگے۔ Tarun Chugh On JK Elections
قومی جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی اپنے بل بوتے پر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی اور اگلا وزیر اعلیٰ بھی بھاجپا کا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سبھی فرقوں سے وابستہ لوگوں نے وزیر اعظم مودی پر بھروسہ جتایا ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ آنے والے پارلیمان انتخابات جو سال 2024 میں ہونے جارہے ہیں بھاجپا واحد بڑی پارٹی کے طورپر اُبھر کر سامنے آئے گی۔BJP in 2024 general elections