اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں آشا ورکرز کا احتجاج - عالمی وبا کورونا وائرس

جموں میں پیر کو آشا ورکرز نے تنخواہوں کو واگزار اور محکمہ میں مستقل نوکری فراہم کیے جانے کی مانگ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

جموں میں آشا ورکرز کا احتجاج
جموں میں آشا ورکرز کا احتجاج

By

Published : Aug 9, 2021, 7:05 PM IST

جموں میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک آشا ورکرز نے پریس کلب جموں میں احتجاج کرتے ہوئے کئی ماہ سے رکی پڑی اجرتوں کو واگزار کیے جانے کی مانگ کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

صوبہ جموں کے مختلف اضلاع سے وابستہ درجنوں آشا ورکرز نے پیر کو پریس کلب جموں کے باہر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج کر رہی آشا وررکز نے دعویٰ کیا کہ انہیں کئی ماہ سے اجرتوں سے محروم رکھا گیا ہے۔

احتجاج کر رہی خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ہمارے ساتھ انصاف کرو‘‘ کے نعرے درج تھے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاج کر رہی آشا ورکرز نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران انہوں نے جان کی پرواہ کیے بغیر سروے اور ویکسی نیشن وغیرہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اس کے باوجود انہیں کئی ماہ سے اجرتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جموں کے سرکاری اسکولوں کا نام شہداء کے نام پر رکھا جائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کئی برسوں سے محض 2000روپے ماہانہ اجرت پر کام کر رہی ہیں جس سے وہ اپنے اور اہل خانہ کی ضروریات کو پورا نہیں کر پاتی۔

انہوں نے انتظامیہ سے رکی پڑی اجرتوں کو فوری طور واگزار کیے جانے کی مانگ کرتے ہوئے انہیں مستقل نوکری فراہم کیے جانے کی بھی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details