اردو

urdu

ETV Bharat / state

CCI Jammu Election ارون گپتا دوسری باری جموں سی سی آئی کے صدر منتخب - سی سی آئی جموں جنرل باڈی الیکشن

اتوار کے روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جموں کے انتخابات میں ارون گپتا مسلسل دوسری مدت کے لیے صدر منتخب کیا گیا ہے۔ وہیں منیش گپت سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہے۔

Arun Gupta re elected CCI President, Munish Secy Gen
ارون گپتا دوسری باری جموں سی سی آئی کے صدر منتخب

By

Published : Apr 24, 2023, 8:16 PM IST

جموں:اتوار کے ہونے والے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جموں انتخابات میں ارون گپتا کو ایک بار پھر چیمبر کا صدر منتخب کیا گیا۔توار کی شام دیر گئے اعلان کردہ نتائج میں چیمبر کی موجودہ ٹیم کے پانچ ارکان ایک بار پھر کامیاب ہوئے اور تمام عہدیداروں نے ووٹنگ کے پہلے مرحلے سے برتری حاصل کر لی تھی جو آخر تک جاری رہی۔

اس بار چیمبر کے انتخابات میں 2,818 اراکین کو اہل ووٹر قرار دیا گیا تھا، جن میں سے 2,687 اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے نئی ٹیم کا انتخاب کیا۔ خزانچی کا عہدہ اس انتخاب میں سب سے زیادہ فرق سے جیتا گیا جہاں سبکدوش ہونے والے خزانچی راجیش گپتا نے اپنے حریف امیدوار مانک گپتا کو 821 ووٹوں سے شکست دے کر بڑی جیت حاصل کی۔

چیمبر چیف کے عہدے کے لیے سبکدوش ہونے والے سربراہ ارون گپتا اور سابق سربراہ راکیش گپتا کے درمیان مقابلہ تھا، جس میں ارون گپتا کو 1522 اور راکیش گپتا کو 1148 ووٹ ملے۔ یہاں 17 ووٹ مسترد ہوئے اور ارون گپتا 374 ووٹوں سے جیت گئے۔ سینئر نائب صدر کے عہدے کے لیے تین امیدوار میدان میں تھے، لیکن انیل گپتا نے کامیابی حاصل کی۔ انیل گپتا کو 1697 ووٹ ملے۔ ان کے حریف راجندر گپتا کو 116 اور سریندر مہاجن کو 862 ووٹ ملے۔ انیل گپتا 835 ووٹوں سے جیت گئے۔

نائب صدر کے عہدے کے لیے اشو گپتا اور راجیو گپتا کے درمیان مقابلہ تھا، جس میں راجیو گپتا 1632 ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔ ان کے حریف آشو گپتا کو 1017 ووٹ ملے اور 38 ووٹ مسترد ہوئے۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے بھی تین امیدوار میدان میں تھے۔ یہاں منیش گپتا نے 1467 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ان کے حریف دیپک اگروال کو 1013 ووٹ ملے جبکہ اجے لنگر کو 183 ووٹ ملے۔

راجیش گپتا نے 1291 ووٹ حاصل کرکے سکریٹری کے عہدے پر کامیابی حاصل کی۔ ان کے حریف راج گپتا کو 847 اور مکیش گپتا کو 513 ووٹ ملے۔ اس عہدے کے لیے 36 ووٹ کینسل پائے گئے۔ خزانچی کے عہدے کے لیے یکطرفہ مقابلہ ہوا اور راجیش گپتا عرف رنکو 1747 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ان کے خلاف مقابلہ کرنے والے مانک گپتا کو 926 ووٹ ملے۔

مزید پڑھیں:جموں چیمبر آف کامرس نے جائیداد ٹیکس کی مخالفت کی

چیمبر الیکشن کے دوران اتوار کی سہ پہر دھاندلی پر ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے باعث ووٹنگ چند منٹ کے لیے روک دی گئی۔ راکیش گپتا کے حامیوں نے الزام لگایا کہ ووٹروں کو ووٹر پیپر دیے جا رہے ہیں جن پر ارون گپتا کا نام پہلے سے موجود ہے۔ اس کو لے کر ان حامیوں نے پولنگ بوتھ میں کافی ہنگامہ کیا اور دھاندلی کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔ووٹوں کی گنتی کے دوران دونوں جماعتوں کے حامی رات گئے تک پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود رہے لیکن جیسے ہی ٹرینڈ آنا شروع ہوا، جیتنے والے امیدواروں کے حامی خوشی منانے لگے جبکہ ہارنے والے امیدواروں کے حامی آہستہ آہستہ گھروں کو لوٹنے لگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details