بڈگام:وسطی ضلع بڈگام کے حشرو چاڈورہ گاؤں میں بدھ کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک خاتون ٹی وی ڈرامہ آرٹسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی اور بعد میں ہسپتال میں دم توڑ بیٹھیں۔ اس واقعہ میں ان کا 10 سالہ کمسن بھتیجا بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ Chadoora Artist’s Killing
وہیں جموں میں آج سموہ تھیٹر ایسوسی ایشن کی صدر انیتا چاند پوری نے اس ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمن قوتوں کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی اور فنکاروں کو نشانہ بنانے سے اب ان قوتوں کو سماج میں بھی عزت نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا قتل شرمناک ہے، جہاں خواتین کو مارا جارہا ہے، یہ کوئی مذہب نہیں سکھاتا ہے۔