جموں کشمیر میں پہلی بار ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات منعقد کرائے جارہے ہیں جبکہ دفعہ 35اے اور 370 کی منسوخی کے بعد یہ اس طرح کے پہلے انتخابات ہیں جن میں مختلف سیاسی جماعتوں نے 370 کی منسوخی کو لیکر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ تاہم بی جے پی واحد ایسی پارٹی ہے جس کا انتخابی منشور دیگر جماعتوں سے مختلف ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما و سابق نائب وزیراعلیٰ کویندر گپتا سے خاص بات چیت کی اور ان سے مختلف امور پر بات کی۔
'دفعہ 370 نے پاکستان پرستی کو فروغ دیا'
نئے زمینی قوانین پر بی جے پی کے سینئر رہنما و سابق نائب وزیراعلیٰ کویندر گپتا نے کہا کہ جموں کشمیر کے شہریوں سے جبراً زمین نہیں چھینی جائے گی بلکہ جموں و کشمیر میں صنعتیں قائم کر کے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 'ہمیں امید ہے کہ اس بار لوگ ہمارا کام دیکھ کر ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کریں گے۔
انہوں نے کہا دفعہ 35اے اور 370 کو منسوخ کرنا ہمارا قومی منشور تھا اور ہم نے یہ وعدہ پورا کیا۔
نئے زمینی قوانین پر انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے شہریوں سے جبراً زمین نہیں چھینی جائے گی بلکہ جموں کشمیر میں صنعتیں قائم کر کے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے گا۔
گپتا نے کہا مقامی سیاسی جماعتوں نے مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیا ہے۔ بی جے پی ہمیشہ سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پولیسی پر قائم ہے۔