اردو

urdu

ETV Bharat / state

Army Chief Visits LOC: فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا - army chief visits jk

فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے ہفتے کے روز لائن آف کنٹرول کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وہاں تعینات فوجی کمانڈروں نے انہیں موجودہ صورتحال اور دراندازی کے خلاف جاری آپریشنز سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ Army Chief Visits LOC

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 6, 2022, 7:37 PM IST

جموں:ایک فوجی ترجمان نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے کے روز بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے ہفتے کے روز لائن آف کنٹرول کا دورہ کرکے تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔Army Chief General Manoj Pande Visits LOC

فوج کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے پونچھ اور راجوری میں اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول پر تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ فوجی سربراہ کو وہاں تعینات کمانڈروں نے موجودہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر در اندازی کے خلاف جاری آپریشنز کے متعلق جانکاری فراہم کی‘۔Army Chief Visits Rajouri

بتادیں کہ موصوف فوجی سربراہ جمعے کے روز دو روزہ دورے پر جموں پہنچے تھے۔ایک دفاعی ترجمان نے فوجی سربراہ کے دورے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'جنرل منوج پانڈے کا جموں میں دورہ روزہ ہفتے کو اختتام پذیر ہوا ہے۔ موصوف پانچ اگست کو یہاں پہنچے اور کنٹرول لائن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فارورڈ علاقوں کے دورے پر نکلے'۔

انہوں نے کہا کہ 'فوجی سربراہ نے انتہائی اونچائی پر تعینات فوجی جوانوں اور مقامی کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کی۔ اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے جانفشانی کے ساتھ کام کرنے والے ان فوجیوں کو شاباشی دی۔ نیز تمام فوجیوں سے کہا کہ وہ چوکسی اور آپریشنل تیاری برقرار رکھیں'۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ’ فوجی سربراہ نے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی‘۔سرحد پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ فوج کی کاوشوں کے نتیجے میں ہی لائن آف کنٹرول پر اس وقت امن و امان قائم ہے۔فوجی سربراہ نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایاکہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحد پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔فوجی سربراہ کو آپریشنل تیاریوں، سیکورٹی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور اندرونی سیکورٹی معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

(یو این آئی )

ABOUT THE AUTHOR

...view details