جموں: جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع اکھنور میں سکیورٹی فورسز نے اتوار کی صبح ڈرون سے گرائے گئے اسلحہ وگولہ بارود اور نقدی کو برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور نقدی برآمد کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فورسز نے بین الاقوامی سرحد کے اکھنور سیکٹر میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا ۔ان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے چھ دیسی ساخت کی آئی ای ڈی ، دستی بم ، پستول اور نقدی برآمد کی ہے۔
دریں اثنا بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی جانب سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ڈرون سے گرائے گئے ہتھیار اور نقدی کو برآمد کرکے ضبط کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سجئورٹی فورسز نے اکھنور سیکٹر کے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
اکھنور میں ڈرون سے گرایا گیا اسلحہ وگولہ بارود ضبط:پولیس - اکھنور بین الاقومی سرحد
arms ammunitions Recovered in Akhnoor سرحدی ضلع اکھنور میں سکیورٹی فورسز نے اتوار کی صبح ڈرون سے گرائے گئے اسلحہ وگولہ بارود اور نقدی کو برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔
اکھنور میں ڈرون سے گرایا گیا اسلحہ وگولہ بارود ضبط:پولیس
Published : Dec 24, 2023, 5:12 PM IST
واضح رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نےجموں کے اکھنور سیکٹر کے ایک علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناکر ایک درانداز کو ہلاک کردیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے عسکریت پسندوں پر موثر گولہ باری کی اور ان میں سے ایک زخمی ہو کر نیچے گر گیا۔ تاہم اہل کاروں نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو اس کے ساتھی بین الاقوامی سرحد کے اس پار گھسیٹ کر لے گئے۔