اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا اور انسداد بدعنوانی کی ٹیم نے ضروری ریکارڈ و دیگر دستاویزات بھی تحویل میں لے لی ہیں۔ محکمہ میں بڑے پیمانے پر ہو رہی بدعنوانیوں اور خرد بُرد کی شکایات ملنے کے بعد جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ہے جس میں کونسل کی جانب سے کی گئی خریداری، تعمیراتی کام اور دیگر اہم چیزوں سے متعلق دستاویزات شامل ہیں۔
تحقیقات کے سلسلے میں اے سی بی نے، پچھلے تین سالوں میں ڈائریکٹر جنرل کی خریداری کے علاوہ پائے جانے والے تعمیراتی کاموں کے ریکارڈ بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ یہ ریکارڈ سال 2018-19 کے ساتھ ساتھ 2019-20 اور سال 2020-21 شامل ہے۔