جموں:جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کا کشمیر کے لئے روانہ ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار 5 سو 23 یاتری کشمیر کے لئے روانہ ہوئے، جن میں 4745 مرد، 1685 خواتین، 3 بچے، 81 سادھو اور 9 سادھویں شامل تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 262 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے درمیان ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 165 گاڑیوں میں 3 ہزار 7 سو 46 یاتری روانہ ہوئے، جن میں 2995 مرد، 665 خواتین، 2 بچے، 75 سادھو اور 9 سادھویں شامل تھیں۔