اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023: جموں 915 یاتریوں کا ایک اور قافلہ کشمیر روانہ - جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ

جولائی کے ابتدائی ایام میں ملک بھر سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں یاتری جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ پہنچ رہے تھے جبکہ یہ تعداد اب محض چند سو تک پہنچ چکی ہے۔

یاتریوں میں کمی، اب یاترا متبادل دنوں چلائی جائے گی
یاتریوں میں کمی، اب یاترا متبادل دنوں چلائی جائے گی

By

Published : Aug 12, 2023, 5:16 PM IST

جموں: جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے، سخت سیکورٹی حصار میں، امرناتھ یاتریوں کا وادی کشمیر کی جانب روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 915 یاتریوں کا ایک اور جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ کشمیر روانہ ہونے والے ان یاتریوں میں 736 مرد، 151 خواتین، 25 سادھو اور 3 سادھویں شامل تھیں۔ جبکہ اس سے قبل، یاترا کے ابتدائی ایام میں یومیہ پانچ سے سات ہزار یاتری جموں سے کشمیر روانہ ہوتے تھے۔

ملک بھر سے، زمینی راستہ سے، پوتر امرناتھ گپھا کے درشن کے لیے یاتری جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ میں قیام کرتے ہیں، جہاں سے ضروری لوازمات کے بعد یاتریوں کو سخت ترین سیکورٹی بندوبست کے ساتھ جنوبی کشمیر کے ننون بیس کیمپ، پہلگام اور وسطی کشمیر کے بالتل بیس کیمپ، گاندربل کی جانب سے روانہ کیا جاتا ہے۔ تاہم امرناتھ یاتریوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج ہو رہی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ گھپا تک یاترا ہر دوسرے دن (متبادل دنوں) چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔

مزید پڑھیں:KCCI Welcomes Amarnath Yatra کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے امرناتھ یاترا کا خیر مقدم کیا

واضح رہے کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران اب تک، حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، قریب ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس محض 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں نے ہی پوترا گھپا کا درشن کیا تھا۔ رواں برس62 دنوں پر محیط امرناتھ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ یاتریوں کی سہولت کے لیے انتظامیہ نے سیکورٹی سمیت قیام و طعام کے پختہ انتظامات کیے ہیں جس کا یاتری بھی اعتراف کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details