اس موقع پر مولانا محمد عسکری نے کہا کہ حضرت علیؓ Hazrat Ali کی ذات گرامی زہد وتقویٰ کی عمدہ مثال تھی۔ خلیفہ چہارم کے سیرت وکردار سے انسانیت قیامت تک رہنمائی حاصل کرتی رہے گی۔ حضرت علیؓ سیرت و کردار کے لحاظ سے مطابقت رکھتے تھے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ نے آغوشِ رسالت میں پرورش پائی۔
Anjuman E Imamia Conference in Jammu: حضرت علیؓ کی یاد میں تقریب کا اہتمام - حضرت علیؓ کی یاد
حضرت علیؓ کی یاد Hazrat Ali میں آج جموں کے کربلا کمپلیکس میں انجمن امامیہ Anjuman E Imamaia کی طرف سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کی دین اسلام کے لئے خدمات لازوال ہیں۔ Anjuman E Imamaia Conference in Jammu
انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کا دور انسانی اقدار کے تحفظ کا ضامن تھا۔ ان کی غریب پروری، سادہ زندگی، مثالی طرز حکمرانی مسلم حکمرانوں کے لئے مینارۂ نور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران حضرت علیؓ کی شجاعت و بہادری کو مشعل راہ بنائیں۔ آج بھی قصر کفر حضرت علیؓ کے نام سے لرزاں ہے۔ Hazrat Ali
حضرت علیؓ کا طرز حیات ظلم، جبر، کفر اور نفاق کے لیے موت کا پیغام ہے۔ حضور نبی کریمؐ کا فرمان ہے کہ 'جس کا میں مولا اس کا علی مولا۔' حضرت علی ؓ کو بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
- یہ بھی پڑھیں: Program in Bandipora on Hazrat Ali’s Birthday: حضرت علیؓ کے یوم ولادت کی نسبت سے بانڈی پورہ میں پروگرام منعقد
انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کی تعلیمات اور جدوجہد کی روشنی میں آج کے ظالموں کے خلاف مورچہ لگانے کی تیاری کرنی چاہیے۔ حضرت علیؓ کی زندگی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ Anjuman E Imamia Conference in Jammu