اردو

urdu

By

Published : Nov 10, 2022, 5:55 PM IST

ETV Bharat / state

Aganwadi Workers Protest جموں میں آنگن واڑی ورکرز کا احتجاج

جموں میں آج آنگن واڑی ہیلپرس اور ورکرس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے جموں کے پرس کلب میں زبردست احتجاج کیا۔ احتجاجی ماہانہ تنخواہ میں اضافے اور بقایاجات کی ادائیگی کو لیکر احتجاج کر رہے ہیں۔Aganwadi Workers Protest in Jammu

anganwadi-helpers-and-workers-welfare-association-held-protest-in-jammu
جموں میں آنگن واڑی ورکرز کا احتجاج

جموں:آنگن واڑی ورکرس اور ہلپرس نے جمعرات کے روز جموں پریس کلب میں جمع ہو کر اپنے مطالبات خاص طور پر ماہانہ مشاہرے میں اضافے کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجی ورکرس "نہ ڈرنے والی آنگن واڑی" "کام کرنے والی آنگن واڑی" جیسے نعرے لگا رہی تھیں۔ Aganwadi Workers Protest in Jammu

جموں میں آنگن واڑی ورکرز کا احتجاج
اس موقع پر آنگن واڑی ایسوسی ایشن کی عہدیدار روشن شرما نے کہا کہ "ہم کئی برسوں سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔ ہماری ماہانہ تنخواہ انتہائی کم ہے جس طرح ملک کی باقی ریاستوں میں آنگن واڑی ورکروں کی تنخواہ بڑھا دی گئی اسی طرح ہماری تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جانا چاہیے۔" روشن سنگھ نے کہا کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔ اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو ہم ایک ماہ تک اپنے ایل خانہ کو ساتھ سڑکوں پر احتجاج پر بیٹھیں گے‘۔

مزید پڑھیں:Anganwadi workers Protest: آنگن واڑی ورکرز کا انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج

ایک اور احتجاجی ورکر نے کہا کہ ہمارے کام کا بوجھ کافی بڑھ گیا لیکن ماہانہ نتخواہ میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شعبہ کے ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کام کرتی ہیں لیکن ماہانہ تنخواہ صرف چار ہزار روپیے ہے جو انتہائی کم ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم پانچ کام کرتے تھے اور آج وہ بڑھ کر اکیس ہوگئے ہیں۔ہمیں اپنے فون ریچارج رکھنے پڑتے ہیں اور ریچارج کرنے کا ہی ماہانہ ساڑھے تین سو روپیے کا خرچہ آتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے ماہانہ تنخواہ میں اضافہ،بقایاجات کی ادائیگی اور نوکریوں کی مستقلی کے لئے اقدام اٹھانے چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details