اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 3:33 PM IST

ETV Bharat / state

Anand Mahindra On Sheetal Devi آنند مہندرا نے گولڈ میڈلسٹ شیتل دیوی کی ستائش کی

بغیر بازو والی تیرانداز شیتل دیوی ایشین پیرا گیمز کے ایک ہی ایڈیشن میں دو گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں۔ ہندوستان نے ایشین پیرا گیمز 2023 میں 111 تمغے جیتے ہیں ، ان تمغوں میں 29 سونے، 31 چاندی اور 51 کانسی کے ہیں۔

anand-mahindra-lauds-asian-para-games-gold-medalist-sheetal-devi
آنند مہندرا نے گولڈ میڈلسٹ شیتل دیوی کی ستائش کی

سرینگر : مہندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا عام طور پر ایسے افراد کی حمایت کے لیے جانے جاتے ہیں جو زندگی میں غیر معمولی ہنر اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ایک حالیہ مثال میں مہندرا نے غیر معمولی شیتل دیوی کے لیے دلی تعریف کا اظہار کیا۔ آرچر شیتل دیوی نے حال ہی میں اختتام ہونے والے چوتھے ایشیائی پیرا گیمز میں بھارت کے لیے سونے اور چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ دیوی کے دونوں ہاتھ نہیں ہیں۔ شیتل نے اپنے منہ اور پاؤں کی مدد سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
آنند مہندرا نے سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر 16 سالہ بھارتیہ آرچر شیتل دیوی کی چین کے شہر ہانگزو میں ایشین پیرا گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کی ویڈیو دیکھی۔وہ شیتل کی بے مثال ہمت سے بہت متاثر ہوئے۔ آئنند نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہویے لکھا کہ وہ وعدہ کرتے ہے کہ وہ مستقبل میں کبھی بھی معمولی چیلنجوں کے بارے میں شکایت نہیں کرے گے۔ انہوں نے شیتل کو سب کے لیے رہنما قرار دیا۔

مزید پڑھیں:

Asian Para Games 2023 بھارت نے پیرا ایشین گیمز میں سو تمغے جیت کر تاریخ رقم کر دی

آنند مہندرا نے اپنی پوسٹ میں لکھا، 'میں اپنی زندگی میں کبھی بھی معمولی مسائل کی شکایت نہیں کروں گا۔ شیتل دیوی آپ ہم سب کے لیے استاد ہیں۔ براہ کرم ہماری رینج (مہندرا گروپ) سے کوئی بھی کار منتخب کریں۔ ہم اسے آپ کے استعمال کے لیے تیار کریں گے اور بطور تحفہ آپ کو دیں گے۔
شیتل دیوی نے راکیش کمار کے ساتھ ملکر جمعہ 27 اکتوبر کو ہانگژو ایشین پیرا گیمز میں مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ تیر اندازی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔ اس سے ایک دن پہلے شیتل نے سریتا کے ساتھ ملکر خواتین کے ڈبلز تیر اندازی میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ کامیابی کی چوٹی تک شیتل کا سفر ناقابل تسخیر رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details