اردو

urdu

ETV Bharat / state

An Anti-Drug Program In Poonch:پونچھ:انسداد منشیات پروگرام کا اہتمام - ETV BHARAT URDU

ضلع پولیس نے ناٹرنگ تھیٹر کے ساتھ مل کر کے سی ڈگری کالج پونچھ میں انسداد منشیات پروگرام کا اہتمام کیا۔An Anti-Drug Program In Poonch

پونچھ:انسداد منشیات پروگرام کا اہتمام
پونچھ:انسداد منشیات پروگرام کا اہتمام

By

Published : Mar 12, 2022, 5:58 PM IST

جموں وکشمیر ضلع کے پونچھ میں کرشنا چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج آڈیٹوریم میں منشیات کے خلاف ضلع پولیس کی انسداد منشیات مہم کے سلسلے میں ایس ایس پی روہت بکسوترا کی ہدایت پر ضلع پولیس نے نٹرنگ تھیٹر کے اشتراک سے ایک اسٹریٹ پلے اور رنگا رنگ پروگرام منعقد کر کے نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کیا۔ اس کے نقصانات پر روشنی ڈالی گئی اور منشیات سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی۔An Anti-Drug Program In Poonch

پونچھ:انسداد منشیات پروگرام کا اہتمام

اس پروگرام میں انسداد منشیات مہم میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے اپیل کی گئی۔ منشیات کے استعمال اور نشے کے خطرات سے آگاہ کیا گیا اور نشہ کی علامات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

اس موقع پر پولیس آفیسر کے علاوہ ضلع پونچھ کے معززین بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details