عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ 'مرکزی وزیر داخلہ کے دورے کے بعد امید ہے کہ مرکزی حکومت کشمیر کی زمینی صورتحال کو سمجھے گی اور ریاست کے تئیں اپنے رویے میں تبدیلی لائے گی'۔
واضح رہے کہ امت شاہ کا پہلا دو روزہ دورہ کشمیر آج اختتام کو پہنچا۔
اس دوران انہوں نے ریاستی حکومت اور سکیورٹی انتظامیہ کو امرناتھ یاترا کیلئے مضبوط حفاظتی بندو بست کرنے اور عسکریت پسندی سے سختی سے نمٹنے پر زور دیا۔
وزیر داخلہ نے آج ریاستی گورنر سمیت اعلی سکیورٹی افسران کے ساتھ ریاست کی اندرونی سیکورٹی کا جائزہ لیا جس دوران انہوں نے ہدایت دی کہ عسکریت پسندی کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھا جائے۔