جموں: جموں و کشمیر میں اس سال اسمبلی انتخابات کرانے کی پیش گوئی کے عین مطابق، بی جے پی نے لیڈروں اور کیڈروں کو انتخابی عمل کی تیاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پیر کو روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی زیر صدارت دہلی میں کور گروپ میٹنگ منعقد ہوئی۔ دہلی میں منعقد ہوئی اس کور گروپ میٹنگ میں جموں و کشمیر بی جے پی لیڈران کو ہدایات دی گئی کو وہ جموں کشمیر میں لیڈران اور کارکنان کو متحرک کریں اور انہیں زمینی سطح پر لوگوں کے لیے کام انجام دینے کی تلقین کریں۔ BJP Core Group Leaders Meeting
پارٹی کی موجودہ تنظیمی امور کا جائزہ لینے کے لیے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش بدھ کے روز جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کی امید ہے۔دورے کے دوران سنتوش پارٹی رہنماؤں سے بات چیت کریں گے اور خطے کی صورتحال کے بارے میں رائے لیں گے۔National General Secretary BJP B.L.Santhosh
بتایا جاتا ہے کہ کور گروپ میٹنگ میں شاہ نے پارٹی لیڈروں کو عوام تک پہنچنے اور ان میں اعتماد پیدا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ قائدین سے بھی کہا گیا کہ وہ اعتماد سازی کے اقدامات میں شامل ہوں۔ اس دوران میٹنگ میں رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی لوگوں سے ملیں اور اعتماد سازی کے اقدامات کریں، انہیں یقین دلائیں کہ پارٹی کی جانب سے کیے گئے وعدے جلد پورے کیے جائیں گے اور جمہوری طور پر منتخب حکومت ان کے حقوق کے تحفظ کو کیسے یقینی بنایا جائے گا۔