مرکزی وزیر داخلہ جموں پہنچے، جموں میں راج بھون میں میٹنگ منعقد کی جموں:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعے کی دوپہر کو جموں پہنچے جموں پہنچنے کے بعد وزیر داخلہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے راجوری روانہ ہونا تھا ، تاہم خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ان کا راجوری دورہ منسوخ ہوگا۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں پہنچنے پر موصوف مرکزی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کہ امت شاہ جموں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے راجوری روانہ ہوں گے جہاں وہ ڈانگری گاؤں میں یکم جنوری کو مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں جان بحق اور زخمی ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گے۔
تازہ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کا دورہ راجوری خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ جموں کے راج بھون میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی ہیں۔ اس میٹنگ میں میں پولیس ، فوج ، سیول انتظامیہ اور سراغ رساں ایجنسیوں کے آفیسران بھی شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں:Home Minister Visit Schedule امت شاہ کے راجوری دورہ کا شیڈول، سخت سکیورٹی انتظامات
بتادیں کہ دورہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ سے راجوری جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ اور اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ جمعرات کو ہی راجوری پہنچے ہیں۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے دورہ جموں وکشمیر کے پیش نظر سکiورٹی کے مثالی انتظامات کiے گئے ہیں۔جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ راجوری ضلع کو چاروں اطراف سے سکiورٹی حصار میں لے لیا گیا ہے'۔ ڈانگری راجوری کے اردگرد علاقوں خاص طورپر ایل او سی پر نگرانی کا کام کاج فوج ، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز انجام دے رہے ہیں۔