جموں: امر ناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح قریب 8 ہزار یاتریوں پر مشتمل دسواں گروپ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح 7 ہزار 8 سو 5 یاتریوں پر مشتمل دسواں گروپ سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 339 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ کے لئے کل 3 ہزار 1 سو 28 یاتری روانہ ہوگئے جن میں 2 ہزار 2 سو 93 مرد، 7سو 72 خواتین، 26 بچے، 31 سادھو اور 4 سادھویں شامل ہیں۔ زرائع کے مطابق ننون پہلگام کی طرف کل 4 ہزار 6 سو 77 یاتری روانہ ہوگئے جن میں 3 ہزار 5 سو 37 مرد، 991 خواتین، 34 بچے، 87 سادھو اور 26 سادھویں شامل ہیں۔
Amarnath Yatra 2023 قریب آٹھ ہزار یاتریوں پر مشتمل 10واں گروپ جموں سے روانہ - امرناتھ یاترا جموں سے روانہ
جموں میں چار دنوں سے معطل امرناتھ یاترا منگل کی سہ پہر دوبارہ شروع ہوئی۔ 7,800 سے زیادہ یاتریوں کا 10 واں گروپ سخت سیکورٹی کے درمیان بیس کیمپ سے روانہ ہوا۔ Amarnath Yatra resumes from Jammu
سری نگر – جموں قومی شاہراہ بند رہنے کے باعث یہ یاترا چار روز معطل رہنے کے بعد منگل کی دوپہر کو بحال ہوگئی۔ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک قریب ایک لاکھ چالیس ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔ 2 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ جموں وکشمیر انتطامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتطامات کئے ہیں۔ دریں اثنا ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے یاتریوں میں یاترا کے تئیں انتہائی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ یاتری حکومت اور شرائن بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر بھی خوش اور مطمئن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra دس روز میں تقریبا 95 ہزار یاتریوں نے امرناتھ گھپا کا درشن کیا