جموں: امرناتھ یاترا 2023 کے لئے عقیدت مندوں کی پہلی کھیپ 30 جون کو بابا برفانی کے درشن کے لیے روانہ ہوگی جموں کے بگوتی یاترا نواس سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا یاترا کو 30 جون کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ جموں کشمیر انتظامیہ کے اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ اس یاترا کو لے کر عقیدت مندوں میں جوش و خروش ہے۔ اس یاترا کے لیے رجسٹریشن 17 اپریل 2023 کو شروع ہوئی تھی۔ شری امرناتھ شرائن بورڈ کے اندازوں کے مطابق، اب تک تین لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں نے امرناتھ یاترا کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ زائرین کی سہولت کے لیے مختلف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں کہ دوران سفر تیز بارش کی صورت میں مسافروں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔
اگر آپ امرناتھ یاترا پر جارہے ہیں تو ان چیزوں کو ضرور رکھیں، سفر کے دوران کوئی پریشانی نہیں ہو۔ امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہے۔ بابا برفانی کا درشن کرنے کے لیے ملک بھر سے لوگ آتے ہیں۔ یاترا کے لیے ہر سال عقیدت مند آتے ہیں۔ وہ مسافر جو پہلی بار امرناتھ یاترا پر جا رہے ہیں، انہیں پہلے سے کچھ تیاری کرنی چاہیے۔ سفر کے دوران بہت پیدل چلنا پڑتا ہے، اس لیے سفر جسمانی طور پر مشکل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سفر سے پہلے امرناتھ یاترا کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں۔