اردو

urdu

Amarnath Yatra امسال امرناتھ یاترا کا یکم جولائی سے آغاز، رجسٹریشن 17 اپریل سے شروع

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو اعلان کیا کہ سالانہ امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کو بہترین صحت کی دیکھ بھال اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

By

Published : Apr 14, 2023, 10:47 PM IST

Published : Apr 14, 2023, 10:47 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں : امسال امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ یاترا کے لیے رجسٹریشن 17 اپریل سے آف لائن اور آن لائن موڈ کے ذریعے شروع ہوگی۔ ان باتوں کا اظہار جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ۔بتادیں کا سالانہ امرناتھ یاترا کا انتظام شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کرتا ہے۔ امرناتھ یاترا کا اعلان کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ امسال سالانہ امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ یاترا پر آنے والے تمام عقیدت مندوں کو بہترین صحت کی دیکھ بھال اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے آغاز سے قبل ٹیلی کام خدمات کو فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 62 روزہ شری امرناتھ جی یاترا یکم جولائی کو شروع ہوگی اور 31 اگست 2023 کو اختتام پذیر ہوگی۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مزید کہا کہ یہ وزیر اعظم اور ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کی اولین ترجیح ہے کہ تمام عقیدت مندوں کو پریشانی سے پاک یاترا کرنی چاہئے۔ ساتھ ہی انہیں اعلیٰ درجہ کی صحت کی دیکھ بھال اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یاترا سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز اور تمام محکمے کے ساتھ کام کیا جائے گا تاکہ یاتریوں کے لیے رہائش، بجلی، پانی، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔واضح کریں کہ امرناتھ یاترا کشمیر میں دو راستوں سے شروع ہوتی، ایک روایتی روڈ اننت ناگ کا پہلگام ٹریک جبکہ دوسرا روڈ گاندربل ضلع کے بالتال علاقہ سے ہے۔

مزید پڑھیں:Amarnath Yatra 2023 امسال امرناتھ یاترا 60 دنوں کی ہوگی، رپورٹ

واضح رہے کہ سنہ 2019میں دفعہ 370کی منسوخی سے قبل امرناتھ یاترا کو وسط میں ہی روک دیا گیا تھا اور 2020اور 2021میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران یاترا کو معطل کر دیا گیا تھا۔ قریب تین سال کے وقفہ کے بعد گزشتہ برس یعنی 2022میں حکومت نے یاترا کے دوران آٹھ سے دس لاکھ یاتریوں کی آمد کی توقع کی تھی تاہم حکومتی اعداد و شمار کے برعکس اس سے کئی گنا کم یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے تھے۔ علاوہ ازیں بالتل علاقے میں گزشتہ برس بادل پھٹنے کے سبب پیدا ہوئی سیلابی صورتحال کی وجہ سے کئی یاتری، خدمت گزار ہلاک ہو گئے تھے۔سنہ 2022 میں43 دنوں میں 3 لاکھ 65 ہزار عقیدت مندوں نے شیولنگم کے درشن کیے۔ وہیں سنہ 2019 میں صرف 32 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا میں 3 لاکھ 42 ہزار 83 عقیدت مندوں نے گُپھا کے درشن کیے تھے، جب کہ سنہ 2018 میں 2 لاکھ 85 ہزار 6 افراد اور 2017 میں 2 لاکھ 60 ہزار 3 افراد نے گُپھا کے درشن کیے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details